خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی سےمتعلق کیس،سیکرٹری سوشل ویلفیئرطلب

خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی سےمتعلق کیس،سیکرٹری سوشل ویلفیئرطلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ  میں خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لئے دائر ڈرخواست پر سماعت ،عدالت نے سیکرٹری سوشل ویلفیئرکو طلب کرتے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رہورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن   نےخصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے  ثناء خورشید کی جانب  سے دائر درخواست پرسماعت کی ، جسٹس جواد حسن   نے ریمارکس دیئے کہ حکومت پنجاب قانونی سازی کے بعد کمیشن بنائے جو خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔عدالت کا ڈی ایچ اے کو بھی سپیشل افراد کے لئے سہولیات کی  فراہمی کا حکم۔

  درخواست گزار کی جانب سے علی چغتائی ایڈووکیٹ پیش ہوئے  اور آگاہ کیا کہ عدالت کے حکم کی روشنی میں ایل ڈی اے نے نئی عمارات میں سپیشل افراد کی سہولیات کے لئے رولز بنا لئے ۔ وزیر اعلیٰ  پنجاب  کی زیر صدارت اجلاس میں ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم کی منظوری دی ۔علی چغتائی ایڈووکیٹ  نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ترامیم کے تحت نئی عمارتوں میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ،ٹوائلٹ اور پارکنگ بنانا لازم ہو گا۔

خصوصی افراد کیلئے ریمپ، ٹوائلٹ اور پارکنگ کے بغیر عمارت کا نقشہ منظورنہیں ہو گا۔استدعا کی گئی کہ  عدالت ڈی ایچ اے میں سپیشل افراد کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کا حکم دے ۔