تاریکی میں ڈوبی شاہراہوں کو روشن کرنے کا حکم

تاریکی میں ڈوبی شاہراہوں کو روشن کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ذوالفقار احمد گھمن ان ایکشن، شہر کی مرکزی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس بندش کا نوٹس لیتے ہوئے تین روز میں شہر کی 20 شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس کو آپریشنل کرنے کا حکم دے دیا۔

کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن نے شہر کے تاریکی میں ڈوبنے کا نوٹس لے لیا تو ایک مرتبہ پرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کےافسران متحرک ہوگئے۔ کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل ذوالفقار احمد گھمن نے تین روز میں اہم شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس کو آپریشنل کرنے کا حکم دیا تو میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پہلے مرحلے میں وی وی آئی پی روٹس کی فہرست مرتب کرلی۔

شہر کی وی وی آئی پیز 20 شاہراہوں کی لائٹس کو سو فیصد روشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں مال روڑ، جیل روڑ، کنال بینک روڑ اور کنال روڑ کے انڈر پاسز کو روشن کرنے کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا۔ فیروزپور روڑ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ایم ایم عالم روڑ، راوی روڑ، لوئر مال، شبیر عثمانی روڑ، ظہور الہی روڑ، نور جہاں روڑ، مولانا شوکت علی روڑ، جی ٹی روڈ، شالیمار لنک روڑ، علامہ اقبال روڑ، ایبٹ روڑ، ناصرباغ اور ایوان اقبال روڑ فہرست میں شامل ہیں۔

مسلم ٹاؤن فلائی اوور، کلمہ چوک فلائی اوور، آزادی چوک فلائی، گڑی شاہو فلائی اوور، ٹھوکر نیاز بیگ اوور، صدیق ٹریڈ سینٹر چوک فلائی اوور اور مغلپورہ فلائی اوور کی لائٹس آپریشنل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری کا کہنا ہے اسٹریٹ لائٹس کی دیکھ بھال میٹروپولیٹن کارپوریشن اور لیسکو کی جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ شہر کی تاریکی میں ڈوبی اسٹریٹ کو آپریشنل کرنے کا حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔