ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کی سنگین نااہلی سامنے آگئی

محکمہ ایکسائز کی سنگین نااہلی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) محکمہ ایکسائز کی بڑی نااہلی، 6 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن مشکوک ہوگئی، سکینگ کمپنی نے گاڑیوں کے ڈیٹا کی آن لائن ڈیٹا تصدیق نہ ہونے پر ڈی جی ایکسائز کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی سنگین غفلت کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں 6 لاکھ گاڑیوں کا سسٹم میں آن لائن ڈیٹا موجود ہی نہیں، ایکسائز حکام نے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ گاڑیوں کی فائلوں کی سکینگ کرنے والی کمپنی نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

سکینگ کمپنی نے ڈی جی ایکسائز مسعودالحق کو معاملےسے آگاہ کردیا کہ 6 لاکھ سکین کی جانے والی فائلوں کی گاڑیوں کا ریکارڈ سسٹم میں نہیں۔ لاہور ڈویژن کی 16 ہزار 804، بہاولپور کی 1 لاکھ 10 ہزار، ڈی جی خان 85 ہزار اور فیصل آباد کی 28 ہزار 859 گاڑیوں کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے۔ 

اسی طرح گوجرانوالہ کی 1 لاکھ 88 ہزار، راولپنڈی کی 25 ہزار، ساہیوال 42 ہزار اور سرگودھا کی 89 ہزار گاڑیاں بھی مشکوک ہوگئی ہیں۔ ڈی جی ایکسائز نے تمام ڈائریکٹرز اور ایم آر ایز سے مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر 2020 تک تمام ریکارڈ آن لائن کیا جائے، بصورت دیگر افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔