ارطغرل غازی کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنیوالی ہائوسنگ سکیم کے غیر قانونی ہونے کا انکشاف

ارطغرل غازی کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنیوالی ہائوسنگ سکیم کے غیر قانونی ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ارطغرل غازی کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنیوالی ہائوسنگ سکیم کے  غیر قانونی ہونے کا  دعویٰ سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی۔

ارطغرل غازی سے شہرت پانے والے ترک اداکار ” انگین التان دوزیاتان “ اب پاکستان میں بھی مقبول ہو چکے ہیں جس کے باعث پاکستان میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں یہاں بھی کام کرنے کی پیشکش ہو رہی ہیں جبکہ پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کے پیش نظر ہی راولپنڈی میں قائم ” بلیو ورلڈ سٹی “ نام کی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے وہ ” براینڈ ایمبیسڈر “ مقرر ہو گئے ہیں اور جلد ہی پاکستان کا دورہ بھی کرنے والے ہیں ۔

انگین تو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ساتھ جڑ گئے ہیں جس پر پاکستانی مداح خوش بھی ہیں جبکہ کچھ صارفین اس ہاﺅسنگ سوسائٹی پراجیکٹ کو لے کر ہی نا خوش ہیں اور اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دکھائی دیئے لیکن اب سوسائٹی کی جانب سے تنقید کرنے والوں کو خبردار کردیا گیاہے کہ وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کر یںگے ۔

  
ٹویٹر پر ایک بابر راجپوت نامی صارف نے ریئل سٹیٹ برانڈ کی جانب سے اخبارات میں جاری کر دہ اشتہار کی تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ’ انگین کوبلیو ورلڈ سٹی کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کر دیا گیاہے ، جو کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئی تھی ۔“

ایک اور  صارف کی جانب سے انگیر یزی ویب سائٹ  کی ایک خبر کا لنک بھی شیئر کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پنجاب پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیم اور لینڈ سب ڈیویژن رولز 2010 کے سیکشن کے تحت پانچ غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیمز کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے ۔“ان ہاﺅسنگ سکیمز میں بلیوورلڈ سٹی کا نام بھی شامل تھا ۔

بلیو ہلز کنٹری فارمز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری نعیم اعجاز نے تنقید اور مبینہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کر دیاہے ، انہوں نے کہا کہ یہ منفی کمنٹس اور کچھ نہیں بس صرف جھوٹے الزامات ہیں جو کہ پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے لگائے جارہے ہیں ، ہم اس پر قانونی چارہ جوئی شروع کرنے جارہے ہیں ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer