ناقص انتظامات،صفائی کا فقدان،8 فوڈ پوائنٹس سیل ،14 کو بھاری جرمانے

ناقص انتظامات،صفائی کا فقدان،8 فوڈ پوائنٹس سیل ،14 کو بھاری جرمانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہورڈویژن میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،23فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،ممنوعہ اشیاء کی فروخت،ناقص انتظامات پر08 سیل جبکہ14 پوائنٹس کو بھاری جرمانےکیےگئے۔
 
پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیری سیفٹی ٹیم نےملاوٹی دودھ کی فروخت،ایل آرکم ہونےاور حشرات کی موجودگی پر نعمان ملک شاپ کو سیل کردیا،صفائی کے ناقص انتظامات اورزنگ آلود برتنوں کےاستعمال پرملک نان شاپ اور حیدر لجپال نان شاپ کوسربمہر کیاگیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سابقہ ہدایات پرعمل نہ کرنے،ممنوعہ گٹکا کی فروخت پرشکیل،زاہدبابا،علی،دائم الحضوری پان شاپس کو سیل کردیاگیا۔

نامکمل لیبلنگ اور چوہوں کےفضلہ جات کی موجودگی پرنوازبیکری کو سربمہر کیاگیا، آب کوثر واٹر پلانٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی،عرفان میمن کے مطابق عوام تک محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے،،پنجاب میں خوراک کا کاروبار صرف فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer