(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تاریخ میں پہلی بار نجی سکولوں کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
سکولوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا تھا کہ نجی سکول بلڈنگ و ہیلتھ سرٹیفکیٹ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے منظور شدہ انجینئرز سے حاصل کرسکیں گے، رجسٹریشن کیلئے گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرائی جاسکے گی۔
پرویز اخترخان کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی کی جانب سے فیسوں کے معاملہ پر ووچر پیٹرن جاری کیا جائے گا، نجی سکول صرف متعلقہ پیٹرن کے مطابق فیس ووچرز جاری کرسکیں گے، فیس ووچر میں والدین سے اضافی وصولی کرنا غیر قانونی ہے،سی ایم پورٹل پر موصول ہونیوالی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔