ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیف سکولوں میں حاضر سروس سرکاری ملازم یا اساتذہ کی تعیناتی پر پابندی

 پیف سکولوں میں حاضر سروس سرکاری ملازم یا اساتذہ کی تعیناتی پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں حاضر سروس سرکاری ملازم یا اساتذہ کی تعیناتی پر پابندی عائد کردی۔

ذرائع کے مطابق پیف حکام کو پارٹنر سکولوں میں سرکاری ملازمین کے پڑھانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد سے پیف حکام نے پارٹنر سکولوں کو تنبیہ لیٹر جاری کردیا ہے۔

 پیف حکام کا کہنا ہے کہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ کا کلیدی کردار ہے، لیکن سرکاری ملازم یا ٹیچر کو پیف سکولوں میں مامور کرنا قانوناً جرم ہے،احکامات کیخلاف ورزی پر پارٹنر سکولوں کے سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer