ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا

پنجاب حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: City42 - Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ عثمان بزدار دیں گے۔

سٹی 42 کے مطابق پنجاب کابینہ میں سپیشل اسسٹنٹ اور مشیران کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں پہلے 23 صوبائی وزراء اور ایک سپیشل اسسٹنٹ ہے اور اب اس کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے جس کی حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بردار دیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے 27 اگست کو گورنر ہاؤس میں حلف اُٹھا یا تھا، پنجا ب کابینہ میں عبدالعلیم خان،  یاسمین راشد ، اسلم اقبال،میاں محمودالرشید، مخدوم ہاشم بخت اور یاض الحسن چوہان شامل ہیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer