سٹی42: پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قیمت مین ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ کاروباری ہفتہ کے پہلے دن پیر کے روز انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 64 پیسے کا ہوگیا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کرنسی کی اوپن مارکیٹ میں آج کیا ہوا
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں انٹربینک کی کے برعکس کمی دیکھنے میں آئی۔ آج ڈالر اوپن مارکیٹ میں 3 پیسے کمی سے 279.69 روپے کا ہوگیا
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہواہے۔ڈالر277.52 روپے سے بڑھ کر 277.64 روپے پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر3 پیسے کمی سے 279.69 روپے کا ہوگیا۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں یورو 14 پیسے اضافے سے 305.53 روپے، برطانوی پاؤنڈ 58 پیسے سستا ہوکر 364.76 روپے پرآگیا۔ یو اے ای درہم 5 پیسے بڑھ کر 76.08 روپے،اور سعودی ریال 9 پیسے بڑھ کر 74.23 روپے کا ہوگیاہے۔