ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس نے اسرائیل کے یرغمالیوں کی ویڈیوز ریلیز کر دیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حماس نے اسرائیل پر ہفتہ کےرز حملہ کے دوران  پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

حماس کی جانب سے اسرائیل کے ایک میجر جنرل کو بھی گرفتار کر کے سرائیل سے باہر لے جانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔اور اب اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کر دی ہے کہ حماس کے کارکن اسرائیل میں گھس کر حملوں کے دوران 50 اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔ 
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے جنگجو اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی کو بھی یرغمال بنا کر ساتھ گئے ہیں۔

عرب میڈیا نے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی بنیاد پر بتایا ہے تاہم اسرائیلی فورسز کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

حماس کے ابتدائی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ پر جوابی فضائی حملے شروع کردیے ہیں اور اب تک اطلاعات کے مطابق 198 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ پندرہ سو  سے زائد زخمی ہیں۔

 حماس نے ہفتہ کی صبح 'ال اقصیٰ فلڈ' کے نام سے اسرائیل پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے 5 ہزار راکٹ داغنے کا دعویٰ کیا ۔  غزہ سے حماس کے کارکن اسرائیل میں داخل ہو گئے اور سڑکوں پر اندھا دھند لڑائی شروع کر دی۔ اسرائیل کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

بعد ازاں حماس نے 'ال اقصیٰ فلڈ' آپریشن کے دائرہ کار میں پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی فوٹیج شائع کر دی۔ جس میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو گرفتاری کیے دکھایا گیا ہے۔ فوجیوں کے چہرے پر خوف کے آثار بھی نمایاں ہیں۔