سیاسی جماعتیں الیکشن کی فکر میں ہیں اور ریاست ڈوب رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

Molana Fazalur Rahman, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد: جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں جمعیت کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں الیکشن ملتوی نہیں کروا رہا حکومتی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کرتا ہوں۔سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں سب الیکشن کی فکر میں ہیں اور وہاں ریاست ڈوب رہی ہے۔

پشاور میں منعقد ہونے والے جمعیت علمائے اسلام کےسوشل میڈیا کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ ہو  یا کوئی بھی اس کی گرفت کمزور ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی پر عوام کا اعتماد کمزور ہوتاجارہا ہے۔

سوشل میڈیا کنونشن میں جمعیت سے وابستہ ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے نوجوان اور نئی نسل سوشل میڈیا کے فن کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ اس وقت ہمیں سنجیدگی کے ساتھ اس بات پر غورکرنا ہے کہ ہماری مشکلات کیا ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان داخلی اور بیرونی مشکلات سے دوچار ہے۔ معاملات وقت کے ساتھ گمبیر ہوتے جو رہے ہیں ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے سوچنا ہوگا، ہم نے دس بارہ سال پہلے اس بات کی نشاندہی کی تب کسی کو گالی نہیں دی تھی۔ 

انہوں نے کہا، برصغیر کی تاریخ پڑھیں تو وہ انگریزوں کی حکومت کو تسلیم کرتا تھا،انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمارے ملک کی جماعتوں کے اہم لوگ وہ نہیں ہیں جو انگریزوں کی غلامی کرتے ہیں۔ہم نے تاریخ میں ہمیشہ انگریز کی غلامی کی مخالفت کی،  آئندہ بھی انگریزوں کی غلامی کی مخالف کرتے رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا، میں جس سے جنگ لڑتاہوں اس کے بات کھلے ہونے چاہیے۔ خواہ کوئی کتنا ہی بڑا سیاست دان ہو ، قانون کی گرفت میں آیا تو کوئی بھی بڑی بات نہیں رہتی۔ ہم نے افراد کی بجائے اداروں کے اختلاف کو دیکھا ہے۔ملک کا ڈھانچہ زوال پذیر ہے۔ ملک کو تباہ کرنے والوں کی وجہ سے ملک میں بغاوت شروع ہورہی تھی۔ہم نے سب جماعتوں کو اکھٹا کیا ایک پیج پر لائے کہ ملک میں بغاوت ختم ہو۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بجلی پاکستان میں پیدا ہوتی ہے لیکن ہمیں وہ مہنگی ملتی ہے، 

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  میں الیکشن ملتوی نہیں کروا رہا حکومتی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کرتا ہوں۔گلگت بلتستان کے لوگ سمجھ رہے ہیں اسلام آباد ہم میں فرقہ واریت پیدا کررہا ہے۔سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں سب الیکشن کی فکر میں ہیں اور وہاں ریاست ڈوب رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ آج کل بیرونی ممالک کے لوگ پیسے نہیں بھیج دہے ہیں۔ پاکستانیوں کو خود اپنے  ملک کی فکر کرنا ہو گی۔

مولانا فضل الرحمان نے افغانستان سے تلخی ، غیرقانونی طور ہر مقیم غیرملکیوں میں صرف پختون اور افغانی شہریوں کو ٹارگٹ بنانے اور دونوں ہمسایہ اسلامی ملکوں میں دشمنی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔