(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔ اب تک پروٹیز نے 21 اوورز میں 121 رنز مکمل کر لئے ہیں جبکہ اس کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوومہ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپر اوپنر بلے باز کوئن ٹن ڈی کوک اور ون ڈر ڈوسن نے نصف سینچریاں مکمل کر لیں۔ سری لنکا کے دلشان مادوشنکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ورلڈکپ کے چوتھے مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے. یہ چوتھا میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے بلے بازی کرے گی۔
آج ورلڈکپ میں دو میچز شیڈول ہیں، پہلا میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ہماچل پردیش میں جاری ہے جہاں افغانستان کی ساری ٹیم 156 رنز کے مجموعی رنز پر ڈھیر ہوئی جبکہ دوسرا میچ سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہورہا ہے۔