ویب ڈیسک: سائفر سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کی تیسری مبینہ آڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
ہیکر نے عمران خان، شیریں مزاری اور اسد عمر کی مبینہ آڈیو لیک کردی۔ منظر عام پر آنے والی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ اسد عمر کہہ رہے ہیں کہ یہ جو ہم لیٹر والا کررہے ہیں یہ ہفتہ دس دن پہلے کرنا چاہئے تھا, چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جواب میں کہتے ہیں اس لیٹر کا ساری دنیا میں ایک ایمپکٹ گیا ہے،میر جعفر، میر صادق کا بیانیہ آپ نے لوگوں کو فیڈ کرنا ہے۔
سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کہتی ہیں چین نے آفیشل بیان جاری کیاہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات کی مذمت کرتے ہیں ۔
عمران خان کہتے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام ہمارے ساتھ بیٹھی ہے، ہم چاہتے ہیں پبلک کے پریشر سے اتوار کو اسی طرح ہائٹ پر پریشر ہو،آپ نے اس خط کو برانڈ کرنا ہے۔
View this post on Instagram