ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

پنجاب حکومت،واٹر فلٹریشن،لاہور،سیوریج،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہور کو واٹر سپلائی اور اربن ڈویلپمنٹ کے لیے دو ارب 56 کروڑ روپے کے اضافی فنڈ مل گئے۔ پنجاب حکومت نے لاہور کے لیے 30 سے زائد نئی سکیموں کے لیے اضافی فنڈ دینے کی منظوری دے دی ۔

لاہور شہر میں واٹر فلٹریشن کے نئے پلانٹس کی تنصیب ، گلی محلوں کی چھوٹی سڑکوں کی بحالی کا کام ہوگا۔دستاویزات کے مطابق یوسی 256، 257،222 اور 115 میں واٹر سپلائی اور اربن ڈویلپمنٹ کے کام ہوں گے۔

محافظ ٹاؤن ، ناز ٹاؤن میں ٹف ٹائل ، گلیوں کی پختگی اور سیوریج کا کام ہوگا۔گارڈن ٹاؤن اور فیصل آباد ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے ۔ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے ایوان وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔