ای ٹرانسفر پالیسی،خواتین اساتذہ سے امتیازی سلوک کا انکشاف

محکمہ ہائیر ایجوکیشن،ای ٹرانسفر،کو ایجوکیشن،خواتین اساتذہ،سٹی42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی ای ٹرانسفر پالیسی میں خواتین اساتذہ سے امتیازی سلوک، کو ایجوکیشن کالجز میں ٹرانسفر کے لئے تمام خواتین اساتذہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
  محکمہ ہائیر ایجوکیشن کیجانب سے ایک عرصے بعد دوبارہ شروع کی جانے والی اساتذہ کی ای ٹرانسفر پالیسی میں خواتین اساتذہ سے امتیازی سلوک کے کیسز سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کو ایجوکیشن کالجز میں ٹرانسفر کے لئے تمام خواتین اساتذہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔پالیسی کی غلط ترجمانی سے میرٹ پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین اساتذہ ٹرانسفر سے محروم ہیں۔

ای ٹرانسفر پالیسی میں میرٹ پر پہلے نمبر پر آنے والی خواتین اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ خواتین اساتذہ کے مطابق پالیسی کی غلط ترجمانی سے خواتین کو ٹرانسفر کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، پالیسی کی غلط ترجمانی سے ای ٹرانسفر میں سینئر خواتین اساتذہ پر جونئیر مرد اساتذہ کو ترجیح دے دی گئی ہے۔

کو ایجوکیشن کالجز میں مرد اساتذہ کو ترجیح دینے کا فیصلہ یکساں میرٹ کے امیدواروں پر لاگو ہوتاہے،کم میرٹ والے مرد استاد کو زیادہ میرٹ والی خواتین اساتذہ پر ترجیح دینے کا کہیں نہیں لکھا، خواتین اساتذہ نے صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں اور سیکرٹری ہائرایجوکیشن سے ای ٹرانسفر پالیسی کی غلط ترجمانی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔