(سٹی 42) ایف آئی اے سائبر کرائم نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹرسیف اللہ نیازی کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے گرفتار کیا گیا، سیف اللہ نیازی پر " نامنظور" ویب سائٹ چلانے کا الزام ہے، " نامنظور' ویب سائٹ کے ذریعے غیر قانونی فنڈ ریزنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔
واضح رہےکہ ایف آئی اے سائبر کرائم اس سے قبل سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ بھی مارچکی ہے، سائبر کرائم کی جانب سے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون بھی قبضہ میں لیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سینیٹرسیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپے کی سختی سے مذمت کی ہے۔
On the one hand Imported govt telling us to stop doing politics bec of floods & on the other hand they are increasing their level of harassment & false cases against us, persecuting journalists who give our views a voice, suspending TV channels & YouTube to prevent my coverage.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 13, 2022
عمران خان نے کہا کہ ایک جانب امپورٹڈ حکومت کہتی ہے کہ سیلاب میں سیاست نہ کرو اور دوسری جانب ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے بنارہے ہیں،آج سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا گیا،گھر سے ان کا موبائل اورکمپیوٹر اٹھا کر لے گئے ۔