ویب ڈیسک:سوشل نیٹ ورکنگ ایپ فیس بک کے صارفین کی سہولت کیلئے میٹا کی جانب سے اعلان کر دیا گیا۔ میٹا کا کہنا تھا کہ اب فیس بک صارفین کمپنی کو اپنی مرضی کے بارے میں آگاہ کر سکیں گے۔ صارفین جس طرز کا مواد دیکھنا چاہیں گے نئے متعارف کروائے جانے والے فیچر کی مدد سے کمپنی کو بتا سکیں گے۔
فیس بک کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ جاری کی گئی جس میں انہوں نے فیس بک میں دو نئے فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا۔ نئے فیچرز کا نام شو مور اور شو لیس رکھا گیا ہے۔
کمپنی کا کنہا تھا کہ یہ فچرز فیس بک فیڈ پر نظر آنے والی پوسٹس کے نیچے ہوں گے۔ ان فیچرز کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کسی بھی پوسٹ پر کلک کرنے سے اس سے متعلق مواد زیادہ یا کم نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ اس سے صارفین اپنی مرضی کا مواد دیکھنے کیلئے آزاد ہوں گے اور وہ اس مواد کا آزادانہ انتخاب کر سکیں گے جو وہ اس پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ فیڈ کو رینک کرنے کے مختلف ذرائع بھی صارفین کو مہیا کیے جارہے ہیں اور اے آئی سسٹم کو مزید سمارٹ بنایا جارہا ہے۔ بٹن انفرادی پوسٹ میں تھری ڈاٹ مینیو اور فیڈ پریفرینس سیٹنگز میں بھی موجود ہوں گے اور اس کو جلد از جلد متعارف کروایا جا رہا ہے۔ صارفین کسے بھی پوسٹ کو ہائیڈ کر سکتے ہیں جس سے ادارے کو اشارہ مل جاتا ہے کہ صارف اس قسم کا مواد نہیں دیکھنا چاہتا۔ مزید گروپس اور لائک کیے گئے پیجز کو ایک ماہ کیلئے روک اجا سکتا ہے۔
اگست میں کمپنی نے اعلان کیا کہ ایک اور فیچر کی آزمائش جاری ہے جس میں صارفین کمپنی کو ان ایموجیز اور وردذ کے بارے میں متلع کر سکیں گے جن میں وہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ کمپنی فیس بک کو ٹک ٹاک کے ایلگوریتھم کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر رہا ہے تا کہ صارفین زیادہ سے زیادہ وقت اس پلیٹ فارم پر صرف کریں۔