ویب ڈیسک: معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے تحت اہل گھرانوں کو مخصوص اشیا پر کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر دفاع پرویز خٹک ، شہباز گل اور صدرنیشنل بینک شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
کل وزیراعظم کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔جلد آنے والے پروگرام کیلیئےاحساس اور نیشنل بینک کےاشتراک سےموبائل پوائنٹ آف سیل کا نظام زیرتشکیل ہے۔احساس کے اہل گھرانوں کو اس پروگرام کے ذریعے مخصوص اشیاء پر کریانہ سٹور سےخریداری پر خاص رعایت فراہم کی جائیگی۔ pic.twitter.com/UI3yCXPJyb
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) October 7, 2021
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ موبائل پوائنٹ آف سیل کا نظام زیرتشکیل ہے، اہل گھرانوں کو مخصوص اشیا پر کریانہ اسٹورسے خریداری پر رعایت ہوگی۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ٹارگٹڈسبسڈی کامقصدپسے ہوئے طبقےتک اشیاکورعایتی نرخوں پرپہنچانا ہے۔