ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینیئل کریگ بھی ہالی ووڈ واک آف فیم کے ستاروں کی کہکشاں میں شامل

Walk of Fame
کیپشن: Daniel Craig
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈینیئل کریگ کو  ہالی ووڈ واک آف فیم کا ستارہ مل گیا۔ 14 سال سے جیمز بانڈ کا کردارادا کرنے والے ڈینیئل کریگ واک آف فیم میں شامل ہونے والے بانڈ سیریز کے چوتھے اداکار ہیں۔

کریگ کا ستارہ سابق جیمز بانڈ راجرمور کے ساتھ رکھا  گیا ہے۔ ڈینیئل کریگ واک آف فیم میں شامل ہونے والی2 ہزار 704  ویں اسٹار ہیں۔ ڈینیئل کریگ کا کہنا ہے کہ ہالی ووٖڈ واک آف فیم کا ستارہ ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اس موقع پر ا نہوں نے فلم پروڈیوسرز مائیکل ولسن اور باربرا بروکولی کا شکریہ ادا کیا۔ یادرہے ڈینیئل کریگ کی آخری جیمز بانڈ فلم نو ٹاٗم ٹوڈائی طویل انتظار  کے بعد کل امریکہ میں ریلیز ہونے جارہی ہے جسے کورونا وبا کے باعث کئی بار ملتوی کیا گیا۔