ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر کا اہلیہ سے محبت کا منفرد انداز، ویڈیو نے دل جیت لئے

romantic video viral
کیپشن: Husband and wife
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شادی ایک ایسا بندھن ہے جسے فریقین اپنی مرضی سے یا والدین اور رشتے داروں کی منشا سے طے کرتے ہیں۔ لڑکا ہو یا نئی نویلی دلہن ساری زندگی ایک دوسرے پر نچھاور کر دیتے ہیں۔ عموما سمجھا جاتا ہے کہ شادی کے بعد انسان کی مصروفیت زیادہ ہوجاتی ہیں کیونکہ اسکی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔ 

شادی کے بعد یہ ضروری نہیں ہم اپنی زندگی کو بوجھ سمجھیں اور اسے بوریت کے ساتھ گزاریں، اپنے ہم سفر کو چھوٹے چھوٹے سرپرائز وغیرہ دیکر رشتہ ازدواج کو مزید مضبوط بھی بنایا جاسکتا ہے۔ ایسی ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاوند نے اپنی بیوی کو خوش کرنے کیلئے ایسا اقدام اٹھایا کہ سب دیکھنے والے حیران ہوکر رہ گئے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے بلال خان جو پیشہ کے اعتبار سے لکھنے کا کام کرتے ہیں۔ ہوا کچھ ایسے بلال گھر کا سامان وغیرہ لیکر مارکیٹ سے واپس آتے ہیں۔

گاڑی میں بیٹھ کر بیوی کا انتظار کرتے ہیں اور کہتے ہیں باہر آکر سامان لے جاؤ، جب دعا باہر آتی ہیں تو بلال ان کو گلاب کا پھول پکڑا دیتے ہیں۔ دعا پھول دیکھ کر خوش ہوتی ہیں اور کہتی ہیں کہ چولہے پر قیمہ چڑھا ہوا ہے اور ان کی محبت ہی ختم نہیں ہورہی ہے‘‘۔ دعا پھول کے ساتھ باقی سامان بھی لیکر چلی جاتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Bilal Khan (@bilalkhan228)

بلال خان نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ بڑی ڈیمانڈ پر یہ پوسٹ شیئر کی جارہی ہے، شادی کے بعد کی زندگی۔صارفین کی جانب سے ان ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔