ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ رخ خان کی بیٹے سے ملاقات، آریان والد سے ملتے ہی روپڑے

Shahrukh Khan meet his son
کیپشن: Shahrukh Khan and Aryan Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) میں  اپنے گرفتار  بیٹے آریان خان  سے ملاقات کی۔
بھارتی میڈیا نے  دعویٰ کیا ہے کہ  آریان خان  مبینہ  طور  پر  والد سے پہلی ملاقات کے دوران خاصے جذباتی ہوگئے اور جذبات پر قابو  نہ رکھتے ہوئے رو پڑے۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے این سی بی  سے گرفتار بیٹے آریان خان سے ملنے کے لیے اجازت طلب کی تھی جس کے بعد آریان والد سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے گزشتہ ہفتے اتوار کے روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا  تھا۔بعد ازاں عدالت نے آریان خان7 اکتوبر تک ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر