ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کا اہم رہنما دن دیہاڑے قتل

PPP leader murder
کیپشن: PPP leader murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک اشفاق خان کو قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق ملک اشفاق خان عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے جب انہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول ملک اشفاق خان کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردی گئی،حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری  نے ضلع بنوں کے صدر ملک اشفاق خان کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اشفاق خان کا کچہری کے سامنے قتل پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،پی پی پی ضلع بنوں کے صدر ملک اشفاق خان کے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

 

۔

Sughra Afzal

Content Writer