لاہور کی فضا مضرصحت قرار۔۔۔

air quality index lahore
کیپشن: air quality index lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  لاہور کی فضا مضرصحت ہے  اور صبح 10 بجے کی فہرست میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے جب کہ کراچی تیسرے نمبر پر موجود رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خزاں کے آغاز کے ساتھ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی آجاتی ہے، ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث فضا میں کہر رہتا ہے، اکتوبر میں جنوب مغرب سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آجاتی ہے دن میں شمال اور شمال مغرب سے خشک ہوائیں چلتی ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 163 اور کراچی میں 154 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ  دنیا کے آلودہ شہروں میں بھارت کا شہر دہلی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔  درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے اور  201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔

 دوسری جانب صوبے میں سموگ پر قابو پانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔ پنجاب نے مختلف اشیاء کی باقیات جلانے پر ایک ماہ کےلئے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی ۔  پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے ۔فصلوں کی باقیات، ٹائر، ربڑ کی مصنوعات جلانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق سموگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ فضا کو سموگ سے بچانے کیلئے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بند رکھا جائیگا، اور کوڑا کرکٹ جلانے، ٹائر، پلاسٹک، پولیتھن بیگز، ربڑ لیدر آئٹمز سمیت اس سے متعلقہ تمام چیزوں کو آگ لگانے پر پابندی ہوگی۔