ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوروناکیساتھ ڈینگی کےواربھی جاری،مزید179 نئے کیسز رپورٹ

dengue and covid 19 cases
کیپشن: dengue and covid 19 cases
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کوروناکےساتھ ڈینگی کےواربھی جاری، گزشتہ   24 گھنٹوں  کے دوران  ڈینگی کےمزید179مریض رپورٹ ہوئے جبکہ  شہر کےہسپتالوں میں ڈینگی کے139 مریض زیرعلاج ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق کوروناکےساتھ ڈینگی کےواربھی جاری، گزشتہ   24 گھنٹوں  کے دوران  ڈینگی کےمزید179مریض رپورٹ ہوئے جبکہ  شہر کےہسپتالوں میں ڈینگی کے139 مریض زیرعلاج ہیں۔ رواں سال ابتک ڈینگی کے2347 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ گنگارام ہسپتال  میں 21 ،جناح ہسپتال میں ڈینگی کے 19، فاروق ہسپتال میں 13 ،سروسز میں ڈینگی کے24 ، جنرل میں 12،ڈاکٹرزہسپتال میں ڈینگی کے10 مریض زیرعلاج ہیں۔
عمرہسپتال میں 7،فاطمہ میموریل میں ڈینگی کے6 ، گھر  کی ہسپتال  میں 5 ،ممتاز بختاورمیموریل ہسپتال میں ڈینگی کے4، چلڈرن میں 2 ،نوازشریف ہسپتال میں ڈینگی کے2 ، سائرہ میموریل ،لائف لائن میں ڈینگی کے2،2 مریض زیرعلاج ہیں ، اتفاق،ایورکیئر،شالیمار ہسپتال میں ڈینگی کا ایک ، ایک 
گلاب دیوی،حمید لطیف ہسپتال، مسعودہسپتال، سرجی میڈہسپتال میں ڈینگی کا1،1 مریض زیرعلاج ہیں ۔ 
گزشتہ روز انسدادڈینگی ٹیموں کی جانب سے  لاہورمیں 73000 ان ڈور مقامات ، 9099 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا گیا جبکہ لاہورمیں1630 ان ڈور، آؤٹ ڈور مقامات سےلاروا تلف کیاگیا ہے۔

 دوسری جانب کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 32 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر   کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار453 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار321 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51ہزار343کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.82 فیصد رہی۔

پنجاب میں اب تک   12 ہزار 744 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار471، خیبرپختونخوا 5 ہزار613، اسلام آباد 930، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 61ہزار869،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار212، پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار647، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار930، بلوچستان میں 33 ہزار26، آزاد کشمیر میں 34 ہزار299 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار338 ہو گئی ہے۔