سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینیٹر عون عباس بپی کی ملاقات,اپوزیشن نے ہمیشہ افراتفری کی سیاست کو پروان چڑھایا ،ا فراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینیٹر عون عباس بپی نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ افراتفری کی سیاست کو پروان چڑھایا ،ا فراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے 360ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نظرانداز کیے گئے علاقوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ افراتفری کی سیاست کو پروان چڑھایا، ا فراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ،انتشار کی سیاست کرنیوالی اپوزیشن خود مکافات عمل کا شکار ہوچکی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ تین برس کے دوران عوامی خدمت پر فوکس کیا،ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے 360ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔
سینیٹرعون عباس بپی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل دی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شوبازی کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔سینیٹرعون عباس بپی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب آج حقیقی پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔