ویب ڈیسک : صوبے میں سموگ پر قابو پانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔ پنجاب نے مختلف اشیاء کی باقیات جلانے پر ایک ماہ کےلئے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی ۔
پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے ۔فصلوں کی باقیات، ٹائر، ربڑ کی مصنوعات جلانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق سموگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ فضا کو سموگ سے بچانے کیلئے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بند رکھا جائیگا، اور کوڑا کرکٹ جلانے، ٹائر، پلاسٹک، پولیتھن بیگز، ربڑ لیدر آئٹمز سمیت اس سے متعلقہ تمام چیزوں کو آگ لگانے پر پابندی ہوگی۔