ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار کی توسیع کا منصوبہ تیا ر

داتا دربار کی توسیع کا منصوبہ تیا ر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹاؤن ہال (راؤ دلشاد) ٹاؤن ہال میں کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار احمد گھمن کی زیر صدارت ڈویژنل ہیڈکوارٹرز مانیٹرنگ اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی ترقیاتی سکیموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور عوامی نمائندوں کو بھی مفادعامہ کی سکیموں سے متعلق آن بورڈ لیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری نذیر چوہان، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز چودھری، ایم پی اے چودھری امین، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک، سی سی او لاہور شوکت علی، ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے طارق بخاری، سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔

چیف کارپوریشن آفیسرشوکت علی نے خوبصورت لاہور کے مختلف پراجیکٹس پربریفنگ دی، چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی نے بریفنگ میں بتایاکہ لاہور میں چیل گوشت تقسیم کی 23 جگہوں پر کریک ڈاؤن شروع ہے، سی سی او کی بریفنگ شہر میں وال پوسٹرز ہٹانے اور بھکاریوں کیخلاف آپریشن جاری ہے، تجاوزات کیخلاف حالیہ آپریشن کے دوران 24 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے، 2 لاکھ 71 ہزار مربع فٹ ایریا سڑکوں پر پیچ ورک آج تک مکمل کر لیا گیا، شہر میں 2 لاکھ 66 ہزار میں سے  ایک لاکھ 86 ہزار لائٹس روشن ہیں، 14 میں سے 10 انڈر پاسز اس وقت مکمل طور پر روشن ہیں، شہر کے کل 99 فلٹریشن پلانٹس میں سے 65 فعال ہیں۔

کمشنر لاہور نے کہاکہ داتا دربار اپ لفٹنگ پراجیکٹ تیار ہے، تاہم عرس کے فوری بعد شروع ہو جائے گا، تمام محکموں کو متحرک کیا ہے، باقاعدگی سے کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہوں عوامی نمائندے مسائل سے ہر صورت آگاہ کریں، حل کریں گے۔

کمشنرلاہورنے کہاکہ تمام زونز میں بیک وقت تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جائے، پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت 253 ترقیاتی سکیمیں ہیں، میونسپل سروسز پروگرام کے تحت سکیموں پر کام اور ان کی بروقت تکمیل پر کوئی تاخیر نہیں۔

 سربراہ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب اعجاز چودھری نے کہاکہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی تشکیل کردہ کمیٹی عوامی مسائل کرانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی، شہر کے بڑوں نے مفاد عامہ کی سکیموں کی تکمیل کیلئے ایک مرتبہ پھر سرتو جوڑ لیے، تاہم زیر التواء سکیموں ک تکمیل اور شہری مسائل کے حل کا ٹاسک پورا کرنے کیلئے افسروں کو ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلنا ہوگا۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer