ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل کالجز کورونا کیلئے ہائی رسک قرار، بڑی وارننگ جاری

میڈیکل کالجز کورونا کیلئے ہائی رسک قرار، بڑی وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا سروے ،  کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر تین پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو ہائی رسک قرار دے دیا گیا۔
یو ایچ ایس کی جانب سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوتے ہی پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کی انسپکشن کی گئی ہے ۔ یو ایچ ایس کے فوکل پرسن ڈاکٹر ہمایوں تیمور بیگ کی سربراہی میں انسپکشن مکمل کر لی گئی ۔

انسپکشن میں ایویسینا میڈیکل کالج، سنٹرل پارک میڈیکل کالج اور راشد لطیف میڈیکل کالج کو کورونا پرعملدرآمد نہ ہونے پر کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیدیا گیا ہے۔ دیگر میڈیکل کالجز میں اختر سعید میڈیکل کالج ،شالامار میڈیکل کالج ، شیخ زید میڈیکل کالج ، فاطمہ میموریل میڈیکل کالج ، لاہورمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اورعلامہ اقبال میڈیکل کالج کو کورونا کے حوالے سے درمیانے درجے کے رسک کا حامل قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں صرف العلیم میڈیکل کالج کو کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے کے باعث کم رسک کا حامل قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کورونا کے مریض بدستور سامنے آرہے ہیں ،لاہور شہرمیں کورونا سے ایک اور موت  واقع ہوئی جبکہ  39نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 92نئے مریض سامنے آئے۔  لاہور میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 50150اور 868 اموات ہوچکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 92 نئے کیسز اور 3اموات ہوئیں ۔ پنجاب میں مجموعی طور پر کورونا کے مریضوں کی تعداد 100033اور اموات 2243 ہوگئی ہے۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق کورونا سے اب تک 96022مرہض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer