ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج، سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا

کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج، سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) سول سیکرٹریٹ کے باہر محکمہ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کا مظاہرہ، ماں، بچہ صحت اور غذائیت سے مربوط پروگرام کے ملازمین کے نعرے، مستقل کرنے کے مطالبہ پر ہر بار تسلیاں دی جاتی ہیں، مظاہرین اور محکمہ صحت کی ٹیم کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملازمین نے دھرنا دے دیا۔

مختلف اضلاع سے آئے ماں بچہ صحت اور غذائیت سے مربوط پروگرام کے کنٹریکٹ ملازمین اپنی مستقلی کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ خواتین اور مردوں پر مشتمل مظاہرین صبح دس بجے سول سیکرٹریٹ چوک پہنچے اور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بعض خواتین نے اپنے بچوں کے ساتھ بھی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے یہی مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے اور تنخواہ دی جائے۔

دوسری جانب مظاہرین کو ڈی جی ہیلتھ آفس مدعو کیا گیا جہاں ان کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے تو مظاہرین نے سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک تحریری طور پر ان کے مطالبے تسلیم نہیں کرلئے جاتے وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

مظاہرین کے دھرنے کے باعث سول سیکرٹریٹ چوک کے اطراف ٹریفک کا نظام بھی متاثر رہا اور راستہ نہ دینے پر شہریوں اور وکلا سے بحث و تکرار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔