سوا کروڑ خواتین کے ووٹ رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف

سوا کروڑ خواتین کے ووٹ رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) الیکشن کمیشن کا پاکستان میں سوا کروڑ خواتین کے ووٹ رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف، ترجمان الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ سوا کروڑ خواتین کو ووٹنگ لسٹ میں لانے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان اور یو این ڈی پی کے زیراہتمام ورکشاپ کا انعقاد ہوا، اس موقع پر ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے بتایا کہ ابتک بنائی جانے والی ووٹر لسٹوں میں سوا کروڑ خواتین رجسٹرڈ نہیں ہوسکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز پارلیمنٹ کو ارسال کر دی ہے۔ 212 تجاویز اور خرابیوں کی اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے نشاندہی کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات کی رپورٹ بھی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھیج دی ہے، اسمبلی میں رپورٹ پیش ہونے کے بعد اس کو عام کر دیا جائے گا۔ ندیم قاسم نے بتایا کہ 69 اضلاع میں خواتین کے مفت شناختی کارڈ کے اجراء کی مہم جاری ہے، مہم کا مقصد انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ 2018 کے انتخابات میں بے ضابطگیوں پر 15 افسران کو معطل کیا گیا ہے۔