ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی سیریز،سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی سیریز،سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 35 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی  برتری حاصل کرلی، مہمان ٹیم نے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز الیون کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے۔

قذافی سٹیڈم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے راجا پاکسا نے 77 اور شیہان جےسوریا نے 34 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، شاداب خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد عامر اور محمد حسنین مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے بالترتیب 40 اور 39 رنز دئیے۔

183 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغازمایوس کن رہا، فخر زمان 6 رنز اور بابراعظم 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ احمد شہزاد اور عمراکمل ایک بار پھر فیل ہوگئے، احمد شہزاد 13 اور عمراکمل بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔  کپتان سرفراز احمد 26 رنز بنا سکے۔ عماد وسیم اور آصف علی نے کچھ مزاحمت کی، عمادوسیم 47، وہاب ریاض7، آل راؤنڈر شاداب خان صفر اورآصف علی 29 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے7 بلے باز ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے، سری لنکا کے نوان پرادیپ اورڈی سلوانے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔