قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت کی ڈینگی کنٹرول کرنے کی تمام تدابیر ناکام، گز شتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے بھر میں 191 نئے مریض سامنے آئے، لاہور میں 03 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے کل591 کنفرم مریض زیر علاج ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 191 نئے مریض سامنے آئے جبکہ77مریض ڈسچارج ہوئے، اس وقت صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 03 انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں بھی جاری ہیں، گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 11 لاکھ 9 ہزار352 ان ڈور اور 33ہزار418 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا، جبکہ1628 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔
ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر 71 کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج جبکہ27 افراد کوگرفتار کیا گیا، 1135افراد کو وارننگ جاری ہوئی اور31 مقامات کو سیل کیا گیا، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹرز، نرسز اور فیلڈ سٹاف کی ہنگامی بنیادوں پر بھرتیاں بھی کی جا رہی ہیں۔