سٹی 42: وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مختلف شہروں سے آئے لوگوں نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نےمختلف شہروں سے آنے والے لوگوں کےمسائل سنے اور ان مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کر دیئے۔ اس موقع پر صوبے کے سربراہ عثمان بزدار نے کہا صرف صوبے کے عوام کی خدمت کا مشن آگے بڑھا رہا ہوں، میرا سرمایہ صوبے کے عام لوگ ہیں، مسائل ذاتی طور پر سنتا ہوں، عام آدمی کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں۔