(عمر اسلم) سیاسی کارکن ہوجائیں ہوشیار، لاہور میں جیب کترے متحرک ہوگئے۔ شاہد خاقان عباسی کی انتخابی مہم کے دوران لیگی رہنما رحمت علی بلا کی جیب کٹ گئی، سٹی 42 کو جیب تراشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق چودہ اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سلسلے میں جہاں انتخابی مہم عروج پر ہے وہیں جیب کترے بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی انتخابی مہم کے دوران شاد باغ میں لیگی رہنما چودھری رحمت علی بلا کی جیب پر بھی جیب کترا ہاتھ صاف کر گیا۔ سٹی 42 کو جیب تراشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی ہے۔
جلسہ چاہے مسلم لیگ نون کا ہو تحریک انصاف یا کسی اور جماعت کا جیب کترے تقریبا ہر جلسے میں ہی اپنا کام کرنے پہنچ جاتے ہیں۔