(عمراسلم) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خان اپنے متنازع بیان پر ڈٹ گئے۔ ایک بار پھر اپنا وہی بیان دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور مسلم لیگ( ن) کے معاملات طے پاگئے۔
تفصیلات کے مطابق 4 اکتوبر کو حلقہ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹرویومیں انہوں نے درست بات کی تھی۔ میاں نوازشریف جب لندن میں تھے تو انہیں پیغام بھجوایا گیا تھاکہ اگرآپ وہیں رکیں توآپ کو رعایت مل سکتی ہے۔ کارنرمیٹنگ کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رانا مشہوداحمد خان کے متنازع بیان کے بعد مسلم لیگ( ن) نے ان کی پارٹی رکنیت معطل کر رکھی ہے۔