ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصری شاہ میں چور شہری کی موٹر سائیکل لے اڑا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر لاہور میں موٹر سائیکل چوروں کا راج برقرار ہے۔ مصری شاہ کے علاقہ میں چور شہری حنیف خان کی موٹر سائیکل لے اڑا،  سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق واردات پیر کی شام ساڑھے 7 بجے سلیم پارک گھوڑے شاہ میں ہوئی۔ سی سی ٹی وی میں گھر کے باہر گلی میں کھڑی موٹر سائیکل نظر آتی ہے، اسی دوران ایک ملزم اطراف کا جائزہ لے کر موٹر سائیکل کا سائیڈ لاک کھولتا ہے، ملزم 2 منٹ کی واردات کے دوران موٹر سائیکل چرا کر فرار ہو جاتا ہے۔

 دوسری جانب مصری شاہ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔