گلین میکسویل کی ڈبل سینچری، آسٹریلیا کی ناقابل یقین فتح

Australia vs Afghanistan, ICC World Cup, Mumbai, Vankhadey Stadium, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ممبئی میں آئی سی سی مینز ون ڈے ورلد کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور  پِیٹ کمِنز نے مشکلات میں گھری ہوئی ٹیم کو منجدھار سے نکال کر فتح سے ہمکنار کر دیا، میکسویل نے 128 گیندوں سے10 چھکوں اور 21چوکوں کی مدد سے اپنی ڈبل سینچری مکمل کر کے 201 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو افغانستان پر 3 وکٹوں سے فتحیاب کروا دیا۔  میکسویل کی ڈبل سینچری پیٹ کمِنز کے کندھوں پر بیٹھ کر بنائی، کمِنز نے  68 گیندوں سے 12 رنز بنا کر میکسویل کو زیادہ وقت باؤلر کے سامنے رہنے میں مکمل سپورٹ فراہم کی۔

پیٹ کمِنز کے 66 گیندوں سے صرف 11 رنز آج آسٹریلیا کی اننگز کی ایک اور خوبصورتی ہیں۔ کمنز نے ابتدا سے ہی رنز بنانے کی بجائے میکسویل کو سپورٹ کرنے پر توجہ دی اور اب تک یہی ان کا مقصد ہے جس میں وہ تقریباً سو فیصد کامیاب جا رہے ہیں۔

اپنی اننگز کی ابتدا میں آسٹریلیا کی منجھی ہوئی ٹیم افغانستان کے دیئے ہوئے 291 رنز کے ہدف کے حصول میں مشکلات کا شکار ہو گئی، ابتدائی آٹح اووروں میں آسٹریلیا کے 5 بیٹر آؤٹ ہو گئے تھے جبکہ 69 کے مجموعی سکور پر نصف ٹیم فارغ ہو چکی تھی۔ آٹھویں اوور تک آسٹریلیا کے چار ٹاپ کلاس بیٹسمین آؤٹ ہو چکے تھے اور 17 ویں اوور میں مارنوس لیبھوشن بھی رن آؤٹ ہو گئے۔ اور اس کے بعد مارکوس سٹونیز بھی صرف 7 گیندیں کھیل کر 6 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت 17 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا کا سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز تھا ۔ 21 ویں اوور کی پہلی گیند پر مشیل سٹارک بھی راشد خان کی گیند پر اکرام علی خیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت آسٹریلیا کا مجموعہ صرف 101 رنز تھا۔ اس کے بعد میکسویل نے کمنز کے ساتھ مل کر ایک اور یادگار اننگز کھیلنا شروع کی اور 30 ویں اوور تک ٹیم کی سنبھال کر ایک بار پھر جیتنے کی پوزیشن میں لے آئے۔ 31 ویں اوور کے اختتام پر  آسٹریلیا 7 وکٹوں پر 172 رنز بنا چکی تھی۔ میکسویل نے 76گیندوں سے 100 رنز بنا لئے تھے۔

پہلے میکسویل کے ساتھ مشیل سٹارک نے ٹیم کو بربادی سے بچانے کی کوشش کی، سٹارک کے آؤٹ ہونے کے بعد   پیٹ کمنز  نے جدوجہد جاری رکھی۔ ان کا انفرادی سکور بہت کم رہا تاہم وہ مسلسل  میکسویل کو سٹروکس کھیلنے کا موقع دیتے رہے۔ 

  دس اوورز کے اختتام پرآسٹریلیا کا رن ریٹ کم ہو کر 28۔5 رہ گیا تھا۔ اور آسٹریلیا کو بقیہ 40 اوورز میں 6 کے رن ریٹ سے کھیلنے کی ضرورت تھی۔ 12ویں اوور کے اختتام پر آسٹریلیا نے61 رنز بنائے اور اسے درکار رن ریٹ بڑھ کر 08۔6 ہو  چکا تھا۔  15 ویں اوور کے اختتام پر آسٹریلیا کا رن ریٹ مزید کم ہو کر  87۔4 رہ گیا اور اس کو درکار رن ریٹ بڑھ کر 26۔6 ہو گیا۔

آسٹریلیا کے ٹاپ بیٹر ڈیوڈ وارنر آج وینکھڈے سٹیڈیم کی وکٹ پر 29 گیندوں میں صرف 18 رنز بنا سکے اور عظمت اللہ عمر زئی کا نشانہ بن گئے۔ وارنر کے 18 رنز میں 3 اچھے چوکے شامل تھے۔ٹریوس ہیڈ نوین الحق کی گیند پر اکرام علی خیل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ وہ صرف 2 گیندیں کھیلے اور کوئی رن نہ بنا سکے۔ مشیل  مارش نے ٹیم کو سنبھالنے کے لئے 2 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 11 گیندوں میں24 رنز بنا لئے لیکن وہ بھی نوین الحق کی گڈ لینگتھ پر ٹپہ کھا کر اندر آتی ہوئی خوبصورت گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کوش انگلیس  پہلی ہی گیند پر عظمت اللہ عمر زئی کی گیند پر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں ابراہیم زدران کو کیچ پکڑا گئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔


 افغانستان کی اننگز
افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنزبنائے، ابراہیم زدران 129 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔

ابراہیم زدران ورلڈکپ میں افغانستان کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

 رحمت شاہ 30 اور حشمت اللہ نے 26 رنزبنائے جبکہ  عظمت اللہ 22 ، رحمان اللہ گُرباز 21 اور محمدنبی نے 12 رنز اسکور کیے۔ راشدخان 35 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

 جوش ہیزل ووڈ  آسٹریلیا کےسب سے کامیاب باؤلر رہے انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،  ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پوائنٹس ٹیبل پر

  ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور افغانستان دونوں ٹیمیں سات سات میچز کھیل چکی ہیں، آسٹریلیا نے 5 میچ جیتے اور افغانستان نے اپنے 4 میچ جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔