ماحولیاتی ایمرجنسی، سکول چار دن، بازار ایک دن کیلئے بند

ماحولیاتی ایمرجنسی، سکول چار دن، بازار ایک دن کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کے کئی ضلعوں میں سموگ کی صورتحال کو  خطرناک ہوتےدیکھ کرعوام خصوصاً بچوں کو بیماری سے بچانے کے لئے سکولوں میں چار چھٹیاں کر دیں۔لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں  ریسٹورنٹ، سنیما، پارک  جمعہ، ہفتہ، اتوار کو مکمل بند رہیں گے، بازار ہفتہ کےروز بند رہیں گے۔ لاہور ڈویژن کے پانچ اضلاع میں سکول جمعہ سے پیر کے روز تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  
لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر   پنجاب حکومت کی جانب سے رواں ہفتے سکول اور مارکیٹیں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہوراس وقت دنیاکاسب سےآلودہ شہر ہے، یہ اچھی بات نہیں ہے۔ آج سموگ پرتفصیلی اجلاس ہواہے۔  بچوں کو سانس اور آنکھوں کے مسائل کا سامنا ہے۔ بھارت میں فصلوں کی باقیات جلائی جارہی ہیں جس سےسموگ میں اضافہ ہورہا۔ 
محسن نقوی نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی برائےماحولیات کااجلاس ہواہے۔ 9نومبرکی پہلےہی چھٹی ہے۔ 10نومبرکوبھی پنجاب میں سکول اور دفاتربندہوں گے،  ہفتے کو بھی چھٹی ہو گی۔ 
محسن نقوی نے کہا کہ ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی جا رہی ہے۔ مارکیٹیں ہفتے کو بند ہوں گی، ریسٹورنٹ اور سینما جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند ہوں گے۔ دفعہ144نافذکررہےہیں، یہ فیصلہ لاہور ڈویژن، گوجرانولہ اور حافظ آباد کیلئے ہے۔ بیکریاں ، فارمیسیز اور شادی ہال کھلے ہوں گے، پارک بند رہیں گے،پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی۔ 
محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی پنجاب ان تمام فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں گے۔ ٹیک اوے ریسٹورنٹ کھلے رہیں گے۔ یہ فیصلے رواں ہفتے کیلئے ہی نافذالعمل ہوں گے۔ شہریوں سےگزارش ہےکہ گھروں سےکم سےکم نکلیں۔ بچے وبزرگ زیادہ متاثرہورہے، ماسک کااستعمال لازمی بنائیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی لگا رہے ہیں۔ فیکٹریاں بند نہیں ہوں گی۔ تعمیراتی کام بندنہیں کررہے۔ 4روزفیکٹریاں یاتعمیراتی کام بند ہونے سےمزدورطبقہ متاثر ہوگا۔ تاجروں سےدرخواست کرینگےکہ جمعہ والےدن بھی مارکیٹیں بندکردیں۔ ان چھٹیوں میں لہور لہور فیسٹیول بھی بند رہے گا۔ جہاں ماحولیاتی آلودگی کی خلاف ورزی کی جا رہی ، کارروائی کررہےہیں۔