ایچ ای سی کا سپیشل طلبا کیلئے  ڈگریوں کی تصدیق مفت کرنے کا اعلان

ایچ ای سی کا سپیشل طلبا کیلئے  ڈگریوں کی تصدیق مفت کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سپیشل طلبا کیلئے  ڈگریوں کی تصدیق مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے تمام امتحانی بورڈز اور سنٹرز کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں  کہا گیا ہے کہ سپیشل طلبا سے ڈگریوں کی تصدیق کی فیس وصول نہ کی جائے،

سپیشل طلباء کی تصدیق نادرا سے کی جائے گی،جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیس معافی کا اطلاق صرف ڈگریوں کی نارمل تصدیق پر ہوگا، ارجنٹ ڈگری کی تصدیق کرانے والے طلباء کو فیس ادا کرنا ہوگی   ۔