ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیڈ لائن گزر گئی، غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری  

 ڈیڈ لائن گزر گئی، غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور )غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری  ہے،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو دی جانے والی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندے اپنے وطن کو لوٹنے لگے۔

 غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کا محفوظ انخلاء اور باعزت طور پر اپنے وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے،روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈ افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں،بڑی تعداد میں افغان باشندے طورخم اور چمن بارڈر پر موجود ہیں جو کہ بخوشی اپنے ملک واپس جا رہے ہیں ،،اب تک کل 198,554 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

 افغان باشندوں کو اپنے وطن پہنچنے پر مشکلات کا سامنا

 افغان باشندوں کو اپنے وطن پہنچنے پر مشکلات کا سامنا ہے،افغان باشندوں کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،افغان باشندوں نے اپنے ملک پہنچنے پر افغان طالبان کا انکے ساتھ پیش آنے والے برُے سلوک کو بیان کیا۔

 پاکستان سے بے دخل ہونے والے افغان مہاجرین نے وطن پہنچنے پر اپنی شکایات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اہلکاروں نے ہمارے رشتے داروں سے نقد رقم اور موبائل چھینے ہیں۔ہماری ماوں اور بہنوں کی بے عزتی کی گئی ہے’’اس سے اچھا تھا کہ ہم پاکستان کی جیل میں ہوتے۔

  غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکالنے کے فیصلے کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے متعلق عوامی رائے

 غیر قانونی غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے متعلق عوام کی رائے ،غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس پر کچھ لوگ بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں،اس بارے میں پاکستان کی عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کو یہ خیال کرنا چاہیے کہ ہم سب ایک پاکستان میں رہنے والے ہیں اور سب سے بڑی بات کہ ہم مسلمان ہیں،اس طرح کے پروپیگنڈا کرنے سے صرف انتشار پھیلے گا اور تو کچھ نہیں،یہ سب جو باہر ملک میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کررہے ہیں وہ سب بھارتی راء کے ایجنٹس ہیں اور ملک کی خارجہ پالیسی کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

 ویزے کے بغیر کوئی بھی کسی دوسرے ملک میں نہیں جاسکتے تو پاکستان میں کیوں آنے دیں اور یہ جو پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ افعانیوں کے ساتھ غلط کررہے ہیں وہ خود اس وقت برطانیہ ہیں بیٹھے ہیں یا امریکہ میں،یہ سب جو پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں وہ سب اپنے مفاد اور پیسہ کمانے کے لیے کرتے ہیں،غیر ملکی ایجنٹس پاکستان میں افغانیوں کے حالات کی جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں"

 پنجاب بھر سے 800 سے زائد غیر قانونی غیر ملکی زیر حراست
  پنجاب بھر سے اب تک 800 سے زائد غیر قانونی غیر ملکیوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے،پولیس کے مطابق لاہور میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے،پولیس کے مطابق 700 سے زائد غیر ملکیوں کی اسکریننگ بھی مکمل ہوچکی ہے جب کہ مختلف اضلاع سے800 سے زائد غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
 پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پکڑے جانے والے غیرقانونی غیرملکیوں کو ہولڈنگ ایریاز میں رکھا جا رہا ہے جہاں نادرا اور ایف آئی اے کی ٹیمیں بھی موجود ہیں،پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں سرگودھا، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔