اسرائیل، فلسطین جنگ سے غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اسرائیل، فلسطین جنگ سے غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین جنگ سے غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے۔ 

نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں ہر روز سیکڑوں بچے، بچیاں مارے جا رہے ہیں اور  زخمی ہو رہے ہیں، غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل فلسطین جنگ میں صرف 4 ہفتوں میں اتنے صحافی مارے گئے جتنے 3 دہائیوں کے کسی تنازع میں بھی نہیں مرے جبکہ اقوام متحدہ امدادی کارکن اتنے زیادہ کسی اور تنازع میں نہیں مارے گئے۔

انتو نیو گوتریس کا کہنا تھا کہ صرف رفح کراسنگ کا راستہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے کافی نہیں، غزہ میں دیگر امداد کے ساتھ ایندھن کی فراہمی بھی کی جائے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 31 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔