ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کو بڑا ریلیف مل گیا

 اساتذہ، سکول ایجوکیشن ،ایم ایز ،سٹی42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ایم ایز سکولوں کے دورے کے دوران اساتذہ کی حاضری چیک نہیں کرسکیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن کا نیا حکم آگیا، ایم ایز سکولوں کے وزٹ کے دوران چھٹی پر موجود اساتذہ کی غیر حاضری لگانے لگے تھے۔
سکولوں کے اساتذہ کی چھٹی 24 گھنٹے میں منظور نہ ہونے کا معاملہ اساتذہ کیلئےپریشانی کا باعث بن گیا تھا، ایم ایز کی جانب سے سکولوں کے وزٹ کے دوران چھٹی پر موجود اساتذہ کی غیرحاضری لگانے کےباعث اضطراب پایاجارہاتھا، جس کا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹس لے لیا ہے، سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی حاضری کو ایم ایز کے وزٹ سے الگ کردیا ہے، ایم ایز اساتذہ کی حاضری کے علاوہ تمام چیزیں چیک کریں گے، اس بارے میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔