ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی باہر

T20 world , England player out against with India match
کیپشن: England team
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں انگلش ٹیم کو ممکنہ طور پر مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملان کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

انگلش آل راؤنڈر معین علی نے تصدیق کی ہے کہ ڈیوڈ ملان بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ پٹھوں کے کھچاؤکی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer