ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہور نےمعطلی کےاحکامات جاری ہونے پر بڑا قدم اٹھا لیا

CCPO Galam Mahmood Doger Challenge Suspension in High Court
کیپشن: CCPO Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نےاپنی معطلی کےاحکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے، درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے.

تفصیلات کےمطابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے درخواست میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت تھانہ گرین ٹائون میں2وفاقی وزرا کےخلاف دہشتگردی کےمقدمات درج کرنےکےالزامات پر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، پنجاب حکومت رولز آف بزنس کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کو سی سی پی او کے تقرر و تبادلوں کا اختیار حاصل ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے درخواستگزار کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کرکےصوبائی خودمختاری میں مداخلت کی، معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے قبل اظہار وجوہ کا نوٹس بھی نہیں دیا گیا، پنجاب حکومت نے عہدے کا چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاق کاعہدے سے معطلی اور ٹرانسفر کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قراردے کر کالعدم کرے،مزید استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک تبادلے اور معطلی کے نوٹی فکیشنز پرعملدرآمد روکا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer