ہر کوئی فائنل میں پاک بھارت کو دیکھنا چاہے گا: شین واٹسن

T20 World Cup
کیپشن: T20 World Cup
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر   شین واٹسن  بھی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاک بھارت  کو دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

آسٹریلیا میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ ہر کوئی فائنل میں پاکستان اور بھارت کو دیکھنا چاہے گا، ان دونوں ٹیموں کے درمیان 2007 میں فائنل میں مقابلہ ہوا تھا، اب ہر کوئی ایک بار پھر فائنل میں دونوں ٹیموں کو دیکھنا چاہے گا۔

پاکستانی ٹیم کے حیران کن طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے سے متعلق شین واٹسن کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایک ٹیم لائن کراس کر چکی ہوتی ہے پھر ایسا راستہ ملتا ہے کہ فائنل جیت جاتی ہے،  پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں آزاد ہو کر کھیلے گی،   کوئی بھی ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی توقع نہیں کر رہا تھا ،جب ان سے کسی کو توقع نہیں تھی تو اب وہ آزادی سے کھیلیں گے ۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے میں سپر 12 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلا مقابلہ نہیں دیکھ سکا تھا،  میں تب اس سے پہلے آسٹریلیا نیوزی لینڈ میچ کی کمنٹری کر رہا تھا جو بھی وہ میچ دیکھنے کے لیے گیا اس نے یہی کہا کہ یہ ایک اسپیشل میچ  تھا تاہم ٹی وی پر بھی میچ دیکھنا شاندار تھا۔