ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سپر 12 مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سیمی فائنل کے لیے 4 ٹیموں کا لائن اپ مکمل ہو چکا ہے، گروپ ون سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جبکہ گروپ ٹو سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔اب آئی سی سی نے دونوں سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔پاکستان اور نیوزی کے درمیان پہلے سیمی فائنل کے لیے جنوبی افریقا کے ماریس اراسمس اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائر ہوں گے۔ رچرڈ کیٹلبرا تھرڈ امپائر اور مائیکل گف فورتھ امپائر مقرر ہوں گے۔

ماریس ایرامس ورلڈ کپ میں متنازع فیصلوں کی وجہ سے تنقید کا شکار رہے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں کرس براڈ میچ ریفری ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں کمار دھرما سینا اور پال ریفل فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایڈیلیڈ میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے لیے کرس گفانی کو تھرڈ امپائر اور روڈ ٹکر کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer