(سٹی42) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 ہزار 46 ہوچکی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے جان بحق افراد کی تعداد اب تک 11 ہے۔
ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 12 کیسز سامنے آئے جبکہ شہری علاقوں سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس کے ساتھ ساتھ فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد میں ڈینگی کے 7 مریض داخل کیے گئے۔
اس کے علاوہ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 8 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔