پپو سائیں کا جنازہ، ڈھول کی تھاپ پر خراج عقیدت

Pappu Sain Funeral
کیپشن: Pappu Sain
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈھول کو بول دینے والے پپو سائیں بھی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لاہور میں پپو سائیں کی نمازجنازہ کے موقع پر ڈھول بجا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ عقیدت مندوں نے نوٹ بھی نچھاور کئے۔

لاہور کے علاقے باغبانپورہ سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق ڈھول نواز پپو سائیں بھی اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔ پپو سائیں کا اصل نام ذوالفقارعلی تھا،  12 سال کی عمر میں ڈھول بجانا شروع کیا۔پہلے والد سے سیکھا پھر باقاعدہ کلاسیکل تربیت بھی لی۔
پپو سائیں ہرجمعرات کو دربار حضرت شاہ جمال اچھرہ میں ڈھول بجایا کرتے تھے۔ پیو سائیں ’’اوورلوڈ بینڈ‘‘ کیساتھ بھی منسلک رہے۔ بعدازاں ’’قلندر بیس‘‘ کے نام سےاپنا بینڈ متعارف کروایا۔ انہیں شاندار ثقافتی خدمات پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

پپو سائیں دو ماہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا اور پی کے ایل آئی میں زیرعلاج تھے۔ انہوں نے سوگواروں میں دو بیویاں، چار بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ مرحوم نے وصیت کی تھی کہ ان کی تدفین چک جھمرہ میں ان کے مرشد خانہ مائی صاحبہ کے دربار پر کی جائے۔

پپو سائیں نے اپنے طرز موسیقی کو برطانیہ جرمنی، سوئزر لینڈ، امریکہ سمیت یورپی ممالک میں بھی متعارف کروایا۔ پپو سائیں کے انتقال سے لاہور صوفیانہ فن کے ایک عظیم فنکار سے محروم ہوگیا۔