اپوزیشن نے اگر پارلیمنٹ میں نہیں آنا تو استعفے دے کر گھر جائے، ترجمان پنجاب حکومت

اپوزیشن نے اگر پارلیمنٹ میں نہیں آنا تو استعفے دے کر گھر جائے، ترجمان پنجاب حکومت
کیپشن: Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن بارے الیکشن کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا، جس کو احتجاج یا لانگ مارچ کرنا ہے کرکے دیکھ لے ، ہم دیکھیں گے کہ کتنےبندے لاتے ہیں؟ اپوزیشن نے اگر پارلیمنٹ میں نہیں آنا تو استعفے دے کر گھر جائے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف صاف و شفاف الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے، ڈسکہ الیکشن بارے الیکشن کمیشن جو سفارشات دے گا،عمل کریں گے۔ جنھیں الیکشن چوری کرنے کی عادت ہے، وہ الیکٹرانگ ووٹنگ کی طرف نہیں آرہے۔

حسان خاور نے اپوزیشن کو احتجاجی مارچ پر بھی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے زور لگا کر دیکھ لیں۔ ان کا مزید کہنا کہ صوبے میں چینی کی کوئی قلت نہیں، امپورٹڈ چینی 90 روپے مل رہی ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی کیخلاف مزید اقدامات کرنے جارہے ہیں۔