(ویب ڈیسک)پی ٹی وی سپورٹس سےاچانک استعفی کیوں دیا؟، سرکاری ٹی وی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو 10 کروڑ ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا۔
سرکاری ٹی وی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نےبغیر بتائےدبئی جاکربھارتی کرکٹرزکےساتھ شو کیا، بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا، آپ کی غیر حاضری سے سرکاری ٹی وی کونقصان پر 100 ملین روپےاداکریں۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ شعیب اختر نےبغیر بتائےدبئی جاکربھارتی کرکٹرزکےساتھ شو کیا،کنٹریکٹ کےمطابق شعیب اختر استعفیٰ کی صورت میں 3 ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے۔شعیب اخترکسی اور ٹی وی پروگرام میں شریک نہیں ہوسکتے تھے۔